گھنگریالے بالوں کے لیے پانچ ٹپس
بال اللہ تعالٰی کی عظیم نعمت ہیں۔عورت کی زینت بالوں سے ہی
ہے۔ اگر بال نہ ہوں تو عورت کا بناؤ سِنگھار ادھورا رہتا ہے۔مختلف تقریبات میں بالوں کے ہیئر سٹائل
بنا کر شخصیت میں دلکشی پیدا کی جا سکتی
ہے۔خصوصاََََ آج کے دور میں بالوں کو
سٹریٹ(straight)
یا کرل (Curl) کرنے کا رواج
عام ہے۔لیکن عجیب بات یہ ہے کہ جن خواتین کے بال قدرتی
طور پر سیدھے ہیں وہ کرل ڈالنے کے شوق میں مبتلا نظر آتی ہیں اور
گھنگریالے بالوں والی خواتین انہیں
سیدھا کرنے کی دھن میں ہیں۔لیکن گھنگریالے بالوں والی خواتین کو بھی
اب پریشان ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ آپ آ سانی سے بالوں کی دیکھ بال کر سکتی ہیں اور کوئی سا بھی ہیئر سٹائل بنا سکتی ہیں۔ لیکن اس کے لیے آپ کو درج ذیل باتوں پر عمل پیرا ہونا پڑے گا۔
1۔ تیل کا مَساج :
گھنگریالے بالوں کے لیے ناریل کا تیل
بہترین ہے۔ یہ تیل بالوں کو لچکدار بناتا ہے۔ گھنگریالے
بال جلدی خشک ہو کر خراب ہونے لگتے ہیں
انہیں نمی فراہم کر کے خشک ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔چونکہ گھنگریالے بال
جلد خشک ہو جاتے ہیں اور
کھردرے ہو نے لگتے ہیں اس لیے ہفتہ میں دو بار بالوں میں تیل
سے مساج کریں۔
2۔ غیر
معیاری شیمپو سے گریز :
گھنگریالے بالوں میں
روز شیمپو کرنے سے ان کی نمی ختم ہو جاتی ہے لہذا ہفتہ میں دو بار شیمپو استعمال کرنا چاہیئے۔ گھنگریالے بالوں کو شیمپو
کرنے کے بعد کنڈیشنر استعمال کریں۔ غیر معیاری شیمپو اور کیمیکلز والی پروڈکٹس
سے گریز کریں۔
3۔ بالوں کو نَم رکھیں :
گھنگریالے بالوں کو
برش کرتے وقت
احتیاط کرنی چاہیئے کیونکہ بال اگر زیادہ خشک ہو تو ان کے ٹوٹنے کا خدشہ بڑھ
جاتا ہے اور نہ ہی گیلے بالوں کو برش کرنا چاہیئے کیونکہ اس
سےبال کمزور ہو کر گِر جاتے ہیں۔ بالوں کو تھوڑا نم کر کے
برش کیا جائے۔
4۔کنگھی کا استعمال :
بالوں کو کنگھی
کرتے وقت یہ بات ذہن میں رکھنی چاہیئے کہ
بالوں کو جڑ کی بجائے سِروں سے کنگھی
کرنا شروع کریں، اس سے بال کمزور
ہو کر ٹوٹے گے نہیں۔ خاص کر گھنگریالے
بالوں کو ہاتھ کی انگلیوں
سے الگ کرنا چاہیئے اور پھر موٹے دندانوں والے کنگھے سے کنگھی کی جائے۔
گھنگریالے بالوں میں باریک
کنگھی کرنے سے بالوں کے ٹوٹنے کا خدشہ ہوتا ہے۔
5۔ ڈفیوزر :
گِیلے بالوں کو خشک کرنے کے لیے ہیئر ڈرائیر استعمال کیا
جاتا ہے لیکن گھنگریالے بالوں کو خشک کرنے کے لیے ڈِفیوزر
diffuser)) استعمال
کریں۔کیونکہ ڈِفیوزر بالوں کو مناسب مقدار میں ہوا
پہنچاتا ہے اور بالوں کو پھولنے سے روکتا ہے۔
No comments:
Post a Comment